حیدرآباد۔25ستمبر(اعتماد نیوز) محکمہ آر ٹی سی اپنے نقصان کی تلافی کے لئے
اب بہت جلد بیو ڈیزل کا استعمال کریگی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اسکے
استعمال سے محکمہ آر ٹی سی کو
سالانہ اسکے اخراجات میں 30کروڑ روپئے کی بچت
ممکن ہے۔ خیال رہے کہ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ محکمہ آرٹی سی کے
نقصان میں دن بدن اضافہ کر رہا ہے۔ جسکے لئے بیو ڈیزل متبادل ہو سکتا ہے۔